جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہزاروں شہدا پولیس کی وردی کو گالی، پنجاب پولیس کا شدید ردعمل

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب پولیس نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان شاہ محمود قریشی کی جانب سے ہزاروں شہداء کی امین پنجاب پولیس کی وردی کو گالی دینا شدید افسوسناک ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ وزیر آباد کا واقعہ افسوسناک ہے جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی ساتھ دلی ہمدردی ہے، اِس سانحے پر سیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اور اُن کی حساسیت کے پیشِ نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابلِ فہم نہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط کوئی نئی بات نہیں، ماضی قریب میں مختلف سیاسی اور قومی رہنماؤں کے خلاف قومی اداروں اور مذہبی جذبات کی توہین جیسے الزامات کی درخواستوں پر بھی ایسی ہی احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اِن سیاسی رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں، پولیس تمام سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…