ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ٹی20 ورلڈکپ شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دئیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے ۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان نے اننگز کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر سومیا سرکار کو آؤٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر انہوں نے شکیب الحسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔

امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دیا گیا تاہم بنگلا دیشی کپتان نے فوراً ہی ریویو لے لیا، تھرڈ امپائر نے ٹی وی پر دیکھنے کے بعد شکیب کو آؤٹ قرار دیا تاہم بنگلا دیشی بیٹر امپائر کے فیصلے سے غیر مطمئن نظر آئے اور امپائر سے کچھ کہتے بھی دیکھے گئے تاہم فیلڈ امپائر نے انہیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا کہا جس پر وہ گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔بعدازاں جب شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے مناظر کو قریب سے دیکھا گیا تو ایسا لگا کہ گیند پہلے بلے پر لگی اور پھر پیڈ سے ٹکرائی۔زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر لینگٹن روزیری کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ۔سابق بھارتی کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دینے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شکیب کا بلا زمین سے نہیں لگا، گیند بلے کو چھو کر گئی، بنگلا دیش کی ٹیم امپائرنگ کے برے فیصلے کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ڈرامائی صورتحال دیکھنے کو ملی تھی، بارش کے فوری بعد میچ شروع کرنے پر بھی بنگلادیشی کپتان کو امپائر سے بحث کرتا دیکھا گیا تھا جبکہ سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی گیلی آؤٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ فوری شروع کرنے کے امپائرز کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…