اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے،
ان کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹراعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش دی، بطور مسلمان اور بلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی ایوان کے باعزت رکن ہیں، ان کی تکالیف کا ادراک ہے، اعظم سواتی خود اوراہلیہ تہجد گزار ہیں، ان کی اہلیہ ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق ویڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی بنائی جارہی ہے، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہونگے، کمیٹی اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لیکر رپورٹ دے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کرے گی۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی ہے۔ صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ان کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی۔