جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میری اور بیوی کی ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، اعظم سواتی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی مگر ظلم کی بجلی گرتی رہی تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گی،میری اور بیوی کی ویڈیو بیٹی کو بھیجی گئی جو افسوسناک عمل ہے میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے ایسے لوگوںکو سامنے لایا جائے جو نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں 90شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا ملک بہت دور جا چکا ہے ،مجھے شرم آتی ہے مائوں بہنوں بیٹوں سے جو عزت سے میری بات سنتی ہوں گی،رات کو میری بیوی نے لاہور میں مجھے کال کی تو اس کی ہچکیاں اور چیخ و پکار سنی، مجھے تین سٹنٹ لگے ہوئے ہیں ،میری بیٹی جو امریکہ سے مجھ پر تشدد کی وجہ سے آئی ہے،میری بیٹی کو ایک بغیر نمبر کے ویڈیو بھیجی ہے جس پر میری بیٹی روتی رہی، میری اور میری بیوی کی ویڈیو میری بیٹی کو بھیجی گئی ہے جس پر افسردہ ہوں۔ اس موقع پر اعظم سواتی آبدیدہ ہوگئے اور رونے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی آپ بلوچ ہو میری عزت کروائو،میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔میری بیوی ، بہو تین پوتیاں ملک سے جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے لوگوں میں نے کبھی حرام نہیں کھایا ،ملین ڈالر سے غریبوں مسکینوں یتیموں کا آسرا کیا،سب کچھ ملک کو دیا میرا کیا قصور ہے ۔آج اپنے آپ سے سوال کررہا ہوں یہ وہ ملک پاکستان ہے جس میں خاوند و بیوی کا تقدس پامال ہوتاہے۔مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی ۔اگر غیر غلط کام نہیں کیا تو بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لی ۔

میرا قصور یہ ہے کہ سولہ ارب روپے کی کرپشن پر سوال کیا ۔اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ میرا سپاہی و محافظ ہر روز سرحدوں پر شہید ہوتا ہے ہم اس کیلئے دعا کرتے ہیں،ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے لیکن کون لوگ ہیں جو نفرت پیدا کررہے ہیں ۔

سنجرانی اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ کب انصاف ملے گا۔قوم کی مائوں بیٹیوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم کی آواز کو کوئی بند نہیں کر سکتا ۔ عزم ہے کہ حقیقی آزادی کا جذبہ بڑھتا ہی جائے گا ۔اگر ظلم کی آواز دبائی گئی تو پھر اعظم سواتی جیسا شخص بیوی اور بیٹیاں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوتیوں کو جس کرب سے باہر بھیجا ہے اس پر کہوں گا کہ ظلم کی بجلی ان پر گرے گی ،لوگوں اٹھو اگر ایسا ہی رہا تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…