منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

دعوے سے کہہ سکتا ہوں 4 گولیاں نہیں لگیں، عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، وہ جھوٹ بول رہا ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، وہ جھوٹ بول رہا ہے، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کو 4 گولیاں نہیں لگیں، کوئی آزاد میڈیکل بورڈ بیٹھے تو اس کا جھوٹ پکڑا جائے گا، عمران خان پورے ملک و قوم کو تباہ کرنے کے درپے ہے جور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،

ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے، جے آئی ٹی میں تمام ایجنسیز کے سینئر اراکین ہوں اور واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جن تین لوگوں پر الزام لگایا ہے ان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت پر بات نہیں کی، جس طرح سمندر کی گہرائی کی پیمائش نہیں کی جا سکتی اسی طرح عمران خان کے جھوٹوں کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الزام تراشیاں کر رہا ہے، عمران خان 4 سال وزیراعظم رہے، ان کو 18 اور 900 قتل اس وقت نظر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے واقعہ کے ایک ایک لمحے کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، عمران خان استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے دور حکومت میں جتنی بھی تحقیقات ہوئیں تو کیا یہ استعفیٰ دے کر انکوائری کرواتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی سربراہی میں انکوائری بنچز بٹھا دیں، وہ 900 قتل اور 18 قتل کی بھی انکوائری کریں، عمران خان کے زخموں کی بھی انکوائری کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص پکڑا گیا اس کو لانگ مارچ میں موجود ان کے کارکنوں کے پکڑا، گجرات پولیس نے ملزم کی ویڈیو جاری کی، کیا وہ میرے ماتحت ہے؟۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان فساد فی الارض ہے اور یہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، اس سے پہلے بھی عمران خان نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں بند کیا، ہم تب بھی بلیک میل نہیں ہوئے اور اب بھی جھوٹ اور پراپیگنڈے سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…