منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان پر حملہ، ملک بھر میں عوام کا بھرپور احتجاج، شاہراؤں پر ٹائر نذر آتش، حکومت کے خلاف نعرے بازی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /اسلام آباد /کراچی /پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے،کارکنوں نے مختلف مقامات پر ٹائروں کو آگ لگا کر شاہرائیں ٹریفک کے لئے بند کر دیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،

احتجاج کے باعث طویل ٹریفک جام رہا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، کراچی، حیدر آباد،پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملے کے خلاف کارکنوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ کراچی کے مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگائی اور نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث طویل ٹریفک جام رہا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا۔دھرنے کے باعث ایئرپورٹ سے صدر کی طرف جانے والے شارع فیصل کے ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار سمیت دیگر رہنما کارکنان کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر پہنچے۔اس کے علاوہ کراچی کے دیگر مقامات پر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سڑکیں بلاک کر دیں، لانڈھی کے مقامات پر کارکنان سراپا احتجاج رہے۔حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس پر بھی دھرنا دیا گیا، 29مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں۔پی ٹی آئی کارکن نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب بھی احتجاج کرتے رہے، شیر شاہ سوری روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔باغ کورنگی کے قریب بھی احتجاج کے باعث شاہ فیصل کالونی جانے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دیا گیا۔نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ، قائد آباد میں مرغی خانہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب بھی احتجاج کیا گیا۔ حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا لطیف آباد یونٹ نمبر ٹو میں انصاف ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پرامن لانگ مارچ پر فائرنگ کروائی گئی۔اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکن مری روڈ پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بند کردیا۔احتجاج کے باعث اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لاہورمیں لبرٹی چوک، شاہدرہ چوک،جی پی او چوک،شادمان چوک، بابو صابو چوک، شمع چوک اور شوکت خانم چوک میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ہر شاہراہ پر ٹریفک کی لائنیں لگ گئیں۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز کی جانب سے صورتحال کے پیش نظر مصروف چوکوں میں اضافی نفری تعینات کروائی اور متبادل روٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ڈویژنل اور سرکل افسران کو مصروف چوکوں میں پوزیشن رکھنے کی ہدایت کی۔ملتان میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر نذر آتش کئے اور روڈ بلاک کردی۔اس کے علاوہ سیالکوٹ میں بھی رنگپورہ سمیت شہر کے متعدد چوراہے بلاک کر دیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…