اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں قتل کئے جانے والے سینئرصحافی و اینکر ارشد شریف شہید کی والدہ رفعت آرا ء علوی نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے لکھے گئے خط میں مرحوم کی صرف ایک بیوہ سمیہ ارشد اور ان کے پانچ بچوں کا ذکر کیا ہے اور ان کی دو سری بیوہ جویریہ صدیق کا ذکر نہیں کیا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جو یریہ صدیق نے بتایا کہ ان کی ارشد شریف سے 11سال پہلے شادی ہوئی تھی ۔ ارشد شریف کی والدہ کے خط کے حوالے سے جویریہ کا کہنا ہے کہ وہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبات کو مکمل سپورٹ کرتی ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ارشد شریف کیلئے آ واز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں عالمی اداروں میں اپیل کر رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ہوگا۔