اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی طارق متین نے دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میں ایک اہم شخصیت عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پرطارق متین نے کہا کہ چار،پانچ دنوں میں ایک اہم شخصیت
پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے عمران خان کے خلاف تیار ہو جاؤ میرے پاکستانیوں آنے والی پریس کانفرنس کو بھی دھبڑ دھوس کرنے کیلئے ویسے بھی آپکا مقابلہ اس طاقت سےہے آپکو غلام دیکھنا چاہتی ہے ڈٹ جاناہے اس بار بھی ہمیشہ کی طرح یہ نظام ہار رہا ہے آپکے سامنے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اہم شخصیت کو منا یا جا رہا ہے ،وہ شخصیت کہے گی عمران خان 2018میں مقبول نہیں تھا لیکن اس کو لانچ کیا گیا ، بڑا بنا یا گیا ۔طارق متین نے دعویٰ کیا کہ وہ شخصیت پریس کانفرنس میں کہے گی کہ عمران خان کو ہم نے لانچ کیا اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔
چار،پانچ دنوں میں ایک اہم شخصیت پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے عمران خان کے خلاف تیار ہو جاؤ میرے پاکستانیوں آنے والی پریس کانفرنس کو بھی دھبڑ دھوس کرنے کیلئے ویسے بھی آپکا مقابلہ اس طاقت سےہے آپکو غلام دیکھنا چاہتی ہے ڈٹ جاناہے اس بار بھی ہمیشہ کی طرح یہ نظام ہار رہا ہے آپکے سامنے! pic.twitter.com/iJOKkA36B3
— Amber Tweets (@amber_rj) October 30, 2022