اسلام آباد(آئی این پی)این اے 45 کرم پر کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان سات حلقوں پر منتخب ہونے والے ملک پہلے سیاستدان بن گئے ہیں، گذشتہ 15دنوں کے دوران قومی اسمبلی کے 8 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر عمران خان نے 4 لاکھ 96 ہزار 308 ووٹ حاصل
کرنے کے علاوہ مجموعی طور پر 83 امیدواروں میں سے 63 امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط کرادی ہے۔16 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک 15 دنوں میں قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوے ہیں جن میں سے سات حلقوں میں کامیابی حاصل کر کے سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں سات حلقوں میں منتخب ہونے والے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 15 دنوں میں ان حلقوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 96 ہزار 308 ووٹ لیے ہیں جن میں 30 اکتوبر کو این اے 45 کرم میں ہونے والے انتخاب میں عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے اس سے پہلے 16 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب میں عمران خان سات حلقوں میں مقابلے کے لئے میدان میں اترے تھے جن میں این اے 22 مردان میں 76 ہزار681 ، این اے 24 چارسدہ میں 78 ہزار 589 ، این اے 31 پشاور میں 57 ہزار 824 ، این اے 108 فیصل آباد میں 99 ہزار 841 ،این اے 118 ننکانہ صاحب میں 90 ہزار118 ،این اے 239 کورنگی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے 50 ہزار 14 ووٹ لے کر کامیاب ہوچکے ہیں جب کے عمران خان نے این اے 237 ملیر میں 22 ہزار493 ووٹ لے کر ہارے ہیں اس طرح سابق وزیراعظم عمران خان 15 دنوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 96 ہزار308 ووٹ لے چکے ہیں۔