جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

آڈیو لنک فیک ہے ،علی امین گنڈاپور نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ آڈیو لنک فیک ہے اسکا فورنزک کرایا جائے ،عمران خان دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر آئیں گے،مذاکرات پاکستان کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے کئے جائیںگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 25 مارچ کو

ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا،پاکستان کے شہریوں کو حقیقی آزادی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چند خاندان باربار ہمارے اوپر مسلط ہو رہے ہیں،ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے غیر قانونی کام کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے ماڈل ٹاون واقعے سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ضمنی الیکشن میں بتا دیا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارشد شریف کو تحفظ کی بجائے اس پر پرچے کاٹے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے،عمران خان دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مارچ کوئی خونی نہیں ہے سابقہ مارچ بھی ہمارے سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت سازش کے ساتھ آئے ،اپنی چوری بجانے کیلئے بل منظور کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات پاکستان کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے کئے جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ آڈیو لنک فیک ہے اسکا فورنزک کرایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ ہم عمران خان کے احکامات کے مطابق چلیں گے،عمران خان اداروں کو خودمختار کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں ان سب میں ہمارے بھائی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے اس ملک میں آزاد نہیں ہیں اس لئے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان کی ہر بات پر لبیک کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…