پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کاخاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کی مالی معاونت،بچوں کی کفالت کا اعلان

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کی مالی معاونت اور بچوں کی کفالت کا اعلان کر دیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے پنجاب حکومت کی جانب سے

صدف نعیم کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کے طور پر25لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا محکمہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر)کی جانب سے صدف نعیم کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے الگ سے دئیے جائیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت کرے گی،تعلیمی اخراجات بھی برداشت کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور میں اس واقعہ پر انتہائی دکھی ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف بطور جماعت دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری رہا، کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثے کے بعد عمران خان خود بھی کنٹینرسے نیچے اترآئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آگئی۔حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا۔حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے،

ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مارچ کو ختم کررہے ہیں اور پیر کوکامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں اتوار کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ اپنے مارچ کے دوران پیش آنیوالے اندوہناک حادثے جسکے نتیجے میں چینل5کی رپورٹرصدف نعیم ہم سے جداہوگئیں پر نہایت رنج و الم کا شکارہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اپنا غم بیان کرسکوں۔

انہوں نے کہاکہ ان المناک گھڑیوں میں میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں،ہم نے اپنا مارچ اتوارکیلئے منسوخ کردیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ صدف ایک جی دار لڑکی تھی، گزشتہ روز ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہوگی، خدا غریق رحمت کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…