رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا،محمد عامر

30  اکتوبر‬‮  2022

سڈنی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا۔آسٹریلیا میں جاری ٹ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک

کی پرفامنس انتہائی مایوس کن رہی ہے اور قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہارنے کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے انتہائی مشکل صورت حال میں چلی گئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ پیئر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے بابر اور رضوان اپنے کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔محمد عامر نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے فخر زمان اوپن کرتا تھا لیکن جب مصباح الحق نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہوں نے رضوان سے اوپن کرایا اور اس وقت سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے لیکن آپ ٹیم میں اپنی پوزیشن بچانے کے لیے کہتے ہیں کہ میں نمبر 5 پر بیٹنگ نہیں کر سکتا اور اس مقصد کے لیے فخر زمان کی قربانی دی گئی، ہمارے دونوں اوپنرز محدود ہیں اور وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکلنا ہی نہیں چاہتے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…