جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

حریم شاہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا نامناسب واقعہ سنا دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب مداح کے رویئے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حریم شاہ نے پی فار پکا کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے کئی دلچسپ

موضوعات پر بات کی ۔حریم شاہ نے فین مومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خود کیساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں گھومنے کے لیے پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گئی تھیں، گاڑی سے اترنے پر ان کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے۔اسی دوران ایک بظاہر شریف النفس نظر آنے والا انسان ان کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے ان کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا۔حریم شاہ نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے بھی یہ حرکت کرنے والے شخص کو کافی برا بھلا کہا تھا۔حریم شاہ نے کہا کہ اللہ نے مجھے پاکستان اور بیرونِ ملک بہت عزت دی ہے۔سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے یا تنقید کرنے والے لوگ بہت منافق ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کی حد تک کی ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے آج تک اپنے سامنے کسی کو برا بھلا یا تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، وہ حیران ہیں کہ اگر سب ہی ان سے اتنا پیار کرتے ہیں تو سوشل میڈیا پر ان پر تنقید اور انہیں ٹرول کون کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…