بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سرگودھا،دوستی ،تعلقات استوار نہ کرنے پر دوشیزہ باپ ،چچا سمیت قتل

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)دوستی اور تعلقات استوار نہ کرنے پر دوشیزہ کو باپ اور چچا سمیت قتل کر دیا گیا پولیس نے تہرے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے قاتل کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کندیاں کے قریب واقع ڈومیز

کالونی میں تہرے قتل کی واردات میں گھر کے سربراہ صادق مسیح،اس کی بیٹی انیتا بی بی اور بھائی منظور مسیح کو تیز دار آلہ سے قتل کر دیا گیا جن کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس تھانہ کندیاں نے ورثا کے سپرد کر دیں اور پراسرار تہرے اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او میانوالی محمد نوید نے سی ائی اے سٹاف پپلاں اور کندیاں پولیس پر مشتمل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے انہیں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتاری کا ٹاسک دیا گزشتہ روز انوسٹیگیشن ٹیم نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر سلطان والا کے قاتل جاوید کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ مقتول صادق مسیح کی بیٹی انیتا بی بی سے دوستی اور تعلقات استوار کرنا چاھتا تھا وقوعہ کے روز وہ انیتا سے ملنے رات کے وقت اس کے گھر میں گیا اور خواہش پوری نہ ہونے پر اس نے انیتا بی بی کے والد صادق مسیح اورچچا منظور کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا جس میں مزاحمت پر انیتا بی بی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے واردات سے فرار ہو کر روپوش ہو گیا۔پولیس قاتل کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…