کراچی (این این آئی) کینیا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کراچی کے رہائشی نکلے۔ڈیفنس میں واقع گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس نے بتایا کہ مالک افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے اور گھر میں اس وقت کوئی موجود نہیں ہے۔چوکیدار نے بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد فیملی کو لیکر یہاں سے چلے گئے ہیں، وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں جبکہ دونوں کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔