جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہار چکا ہے،

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے بلکہ ایک ہر صورت میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے، پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بالرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز تک محدود کردیا تھا۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا تو بابراعظم 13 رنز کے اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد رضوان 23 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جنہوں نے 14 رنز بنائے تھے۔افتخار احمد بھی ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے جونگوے کا نشانہ بنے جبکہ شاداب خان نے 17رنز بنا کر شان مسعود کا کچھ دیر تک ساتھ دیا اور 88کے اسکور پر سکندر رضا کی وکٹ بن گئے۔حیدر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور کھاتہ کھولے بغیر سکندر رضا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔شان مسعود نے 44رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو اچھی پوزیشن ضرور دلا دی تھی لیکن دیگر بلے باز اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔محمد نواز اور محمد وسیم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 22رنز درکار تھے تاہم نواز نے ایک چھکا مارا اور وسیم نے ایک چوکے کے ذریعے جیت کی امید دلائی لیکن آخری تین گیندوں میں میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔

قبل ازیں زمبابوے کی جانب سے مدھویرے 17، کریگ ارون 19، ملٹن شمبا 8، شان ولیمز 31، سکندر رضا 9، ریگیس چکابوا 0، ریان برل 10، لیوک جونگوے 0، بریڈ ایونز 19 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 24رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نیپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی

اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل تھے۔اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریگ ارون کر رہے تھے،

دیگر کھلاڑیوں میں ویسلی مدھویرے، کریگ ارون، ملٹن شمبا، شان ولیمز، سکندر رضا، ریگیس چکابوا، ریان برل، لیوک جونگوے، بریڈ ایونز، رچرڈ نگروا، مضاربانی شامل تھے۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت نے انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے کا جنوبی افریقہ سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…