جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ریاستی ادارے بھی عمران اور اسکی رجیم کے منفی کردار پر پھٹ پڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے بھی عمران اور اس کی رجیم کے منفی کردار پر پھٹ پڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کا مارچ، آزادی مارچ نہیں آوارگی مارچ ہے،

پہلے عمران نے 126 دن کا دھرنا دیکر چین کو ہم سے دور رکھنے کی کوشش کی، اسلام آباد میں پاک چائنا معیشت پر اہم اجلاس ہو رہا تو پھر وہی حرکت شروع کر دی۔انہوں نے کہاکہ چین کو پتا ہے کہ ہماری حکومت چند ماہ رہ گئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے بھی عمران خان اور اس کی رجیم کے منفی کردار پر پھٹ پڑے ہیں، ریاستی ادارے اس وقت میدان میں اترتے ہیں جب کسی کے کردار اور حرکات سے ریاست کو خطرہ ہو، عمران خان نے دوران حکومت ملک کو کھوکھلا اور معیشت کو تباہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دوبارہ عمران خان پاکستان کو پاں پر کھڑا نہیں ہونے دے رہا ہے، دنیا میں کوئی بھی ریاست اگر معاشی طور پر تباہ ہو جائے تو ملک ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑے ملین مارچ اور آزادی مارچ کیے ہیں، 15 دن اسلام آباد میں رکے رہے ہیں، ہم بھی ریاست اور اداروں پر تنقید کرتے تھیکہ وہ جانبدار ہیں تاہم ہمارے کسی طرز عمل سے ریاست کو کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ کیوں ہمارے ادارے اس حد تک مجبور ہوئے کہ انہیں میڈیا پر پریس کانفرنس کرنی پڑی، ہمارے ادارے کو عمران کا کچا چٹھا دنیا کے سامنے رکھنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…