لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے 123 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب کے لئے فنڈز بجٹ میں شامل کرنا مشکل ہو کر رہ گیاہے۔ منظور کردہ فنڈز کو بجٹ میں کس طرح شامل کیا جائے محکمہ خزانہ کے افسران نے سر جوڑ لئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس مالی وسائل موجود نہیں۔ 50 ارب روپے کے فنڈز پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کئے جا چکے ہیں لہٰذا مزید 123 ارب روپے کے اضافی فنڈز کا 50 فیصد بجٹ میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اگر محکمہ خزانہ کے لئے ایسا کرنا ممکن نہ ہوا تو مذکورہ اضافی فنڈز نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کئے جائیں گے۔