بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہزاروں افراد کی شرکت

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کینیا پولیس کی مبینہ فائرنگ میں قتل کیے گئے سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ارشد شریف کا جسد خاکی ان کے گھر سے فیصل مسجد کیلئے روانہ کیا گیا جہاں

ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شرکا ء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی، نماز جنازہ میں سیاست دانوں، صحافی برادری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ارشد شریف کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ان کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کی قبر کے قریب کی گئی ۔ارشد شریف کی نماز جنازہ کیلئے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے سندھ پولیس، ایف سی بھی تعینات کی گئی تھی، مجموعی طور پر 3 ہزار 792 سیکیورٹی اہلکار فیصل مسجد کے اطراف میں تعینات کیے گئے تھے، 3 ایس پیز، 5 اے ایس پیز، ڈی ایس پیز نے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، فیصل مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی پر 6 انسپکٹرز، ایک ہزار 10 کانسٹیبلز تعینات کیے گئے، سندھ پولیس کے 204، ایف سی کے 2 ہزار 500 اہلکار سیکیورٹی پر مامور تھے۔گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا، پمز کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔خیال رہے کہ معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…