اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پریکٹس کے بعد غیر متوقع کھانا بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سیخ پا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن ( این این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پریکٹس کے موقع پر غیر متوقع کھانا دیکھ کر ناخوش ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریننگ کے بعد بعض کرکٹرز نے کھانا نہیں کھایا اور پریکٹس سے ہوٹل واپس جا کر

اپنے کمروں میں کھانا منگوا کر کھایا۔رپورٹس کے مطابق ٹریننگ کے دوران سینڈوچز اور پھل وغیرہ دستیاب تھے تاہم دوپہر میں جب ٹریننگ کا اختتام ہوا تو کرکٹرز فل مینیو لنچ کی توقع کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کھانے کے ٹائم پر کرکٹرز کو گرم کھانا نہ ملا جس سے وہ ناخوش ہوئے اور واپس جانے کا فیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم کے آفیشل کے مطابق کسی کرکٹر نے بائیکاٹ نہیں کیا، کسی نے سینڈوچ تو کسی نے فلافل لیا، کچھ کرکٹرز نے پھل اٹھائے، کرکٹرز مکمل لنچ چاہتے تھے بعض نے کمروں میں واپس آکر کھانے کا فیصلہ کیا۔ٹیم آفیشل کے مطابق تمام ممالک کے لیے قوانین یکساں ہیں، آئی سی سی ٹریننگ کے بعد لنچ میں گرم کھانے نہیں دیتی، باہمی سیریز میں میزبان ایسوسی ایشن گرم بھارتی کھانوں کا اہتمام کرتی ہے ۔ٹیم کا آفیشل نے مزید کہا کہ کرکٹرز 2 گھنٹے کے سیشن کے بعد ٹماٹر اور کھیروں کے ساتھ ٹھنڈے سینڈوچ جو گرلڈ بھی نہ ہوں نہیں کھا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…