منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قاتل سکواڈ ارشد شریف کا تعاقب کر رہا تھا نیروبی کے سابق گورنر کا دعویٰ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)نیروبی کے سابق گورنر مائیک سونوکو نے دعویٰ کیا ہے قاتل اسکواڈ سینئر صحافی ارشد شریف کا تعاقب کر رہا تھا۔سابق گورنر مائیک سونوکو نے فیس بک پوسٹ پر دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے قتل پر کینین حکومت یا پولیس کو الزام نہیں دینا چاہئیے۔

اگر ہم اپنے جونیئر پولیس افسران کو دھمکاتے رہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے باہر ہیں تو ہم اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اس طرح جرائم کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا، مسلح ڈاکو ہر جگہ موجود ہوں گے، اغوا کاروں اور خاندانوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔سابق گورنر نے پوسٹ میں لکھا کہ کینین پولیس کو پاکستانی کو یہ سوچ سمجھ کر گولی مارنے کے لیے دھوکہ دیا گیا کہ ارشد شریف کار چوری میں ملوث تھے جب کہ مقتول صحافی ایک منی لانڈرنگ گروہ کو بےنقاب کرنے والے تھے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نیافریقی ملک کینیا سے پاکستان کے معروف صحافی اور سینئر اینکرپرسن ارشد شریف کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہوئے نتائج منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ارشد شریف کی موت کی المناک رپورٹ دیکھی ہے، میرے خیال میں وجوہات کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے اور کینیا کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے تحقیقات رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائیں۔واضح رہے کہ امریکا نے بھی سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…