لاہور(آئی این پی)ضمنی الیکشن میں بدترین ناکامی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن )لیگ لاہورڈویژن کے جنرل سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے مستعفی ہو گئے۔ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے سے استعفی صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کو ارسال کر دیا۔استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے 3 ضمنی الیکشن میں سے 2 میں ہمیں شکست ہوئی، سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، گزارش ہے ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔