اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یو اے ای سے ارشد شریف کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف جو اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تھے۔

ان کے بارے میں باوثوق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وہاں سے ان کی بے دخلی یا حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ وہ ایک باقاعدہ اور درست ویزے پر امارات آئے تھے۔وہ پاکستانی حکام کو کسی مقدمے میں بھی مطلوب نہیں تھے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہ ایک فری ایجنٹ اور نقل و حرکت کے لئے آزاد تھے۔ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ حکومت پاکستان یا کوئی ادارہ انہیں پاکستان واپس لانا چاہتا تھا۔پاکستان کے یو اے ای سے بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کی پاسداری کی ہے، ذرائع نے یاد دلایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کے لئے ہمیشہ محفوظ اور پرامن منزل رہا ہے۔اس حوالے سے کوئی منفی تاثر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…