ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اس حادثے کے بارے میں اپنے مداحوں کو خود ہی آگاہ کیا۔امیتابھ کا اپنے پیغام میں کہاکہ گزشتہ دنوں کون بنے گا کروڑ پتی شو کی شوٹنگ کے دوران ایک تیز دھار آلے سے میری بائیں ٹانگ کی نس کٹ گئی جس وجہ سے کافی خون بہہ گیا۔انہوں نے بتایا کہ نس کٹ جانے کی وجہ سے مجھے فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میری ٹانگ میں کچھ ٹانکے بھی لگائے گئے اور ڈاکٹروں کی جانب سے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا گیا۔