اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں موجود نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے کیا نام رکھ دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں موجود نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا رکھ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)سے معاہدہ کر لیا۔

معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے۔پی سی بی اور بینک کے درمیان پانچ سال کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہیں اور دنیا بھر میں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے، نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایک مثال قائم کر رہے ہیں ایسی پارٹنر شپ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوئی ہے۔ اس موقع پر نیشنل بینک کے صدر رحمد علی حسنی کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ بورڈ کے ساتھ پارٹنرشپ کی شروعات ہیں قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے، یہ بورڈ اور بینک مل کر ہی کر سکتے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…