لاہور (آن لائن) سا کا پنجہ صاحب کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 500 کے قریب سکھ یاتری آج (بدھ) واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہونگے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور ممبران PSGPC آنے والے مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ چیئر مین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی اور یاتریوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔ بھارتی مہمان 8 روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے۔ سا کا نچہ کی مرکزی تقریب 30 اکتوبر کوحسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر یں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائن را نا شاہد اور ڈپٹی سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں