اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،اہم شخصیت نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری ،سیکرٹری سپورٹس عمر خان اچکزئی ، داود خان پانیزئی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کوسیاست سے مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں نام نہاد الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قراردیئے جانے کے خلاف

پوری قوم نے سڑکوں پرنکل کر احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ،انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو عمرخان اچکزئی سپورٹس کمپلیکس پرنس روڈ پرقاسم خان ، سید اللہ ،عبدالکریم اچکزئی ، محمد امین ،عبدالمتین ، احمد ولی ،شاہد خان یوسفزئی ، منظوراحمد، محمد نسیم ،عصمت اللہ ، حاجی یونس آغا، عامرخان ، سعداللہ کاسی ، بسم اللہ کاسی ، ملک اویس کاسی ، افتخار درانی سمیع درانی ، ایوب درانی ، قادر درانی ، صادق ، شعیب ثناء اللہ ، عطاء اللہ ،محمد عمر ، محیب اللہ ، عبداللہ ، عصمت اللہ ، عرفان اللہ ،قدرت اللہ کی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر عالم کاکڑ،سردارزادہ ادریس تاج ،نورخان خلجی ، اکرم ترین ،عبداللہ اوردیگررہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پرمعرض وجود میں آیا تھا لیکن 75سال تک پاکستانی عوام پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو غیروں کا غلام بنا دیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو حقیقی آزادی دلانے کابیڑہ اٹھا رتھا ہے ،حقیقی آزادی مارچ اب لازم ہوچکا ہے اور انشاء اللہ آنے والوں دنوں میں عمران خان آزادی عمران کا اعلان کریں گے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک میں مہنگائی کو بہانہ بناکر امریکہ سے ڈالر لیکر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کیا پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں 100کلو گرام آٹے کا تھیلہ 5ہزار سے بڑھ کر12ہزارروپے تک پہنچ گیا ہے، پٹرولیم 150سے بڑھ کر230روپے تک پہنچ گیا ہے اب ان سیاسی یتیموں کو مہنگائی نظر نہیں آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے یہ ثابت کردیا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اورآنے والا وقت تحریک انصاف کا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے کو گریبان سے پکڑنے کا اعلان کرنے والے آج اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں، شہباز شریف جس پر 16ارب روپے کی چوری کے الزام میں فرد جرم عائدہونا تھی اسے وزیراعظم بنادیا گیا ،

اب حکومت میں شامل جماعتیں این آر او کے ذریعے اپنے مقدمات ختم کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انکا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی پاکستان تحریک انصاف کے پیغام کوگھر گھر پہنچائیں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…