جب قوم ارشد شریف کے سوگ میں مبتلا تھی، نا اہل لیگ دیوالی کی خوشیاں منا رہی تھی حقیقی آزادی کے انقلاب کے ڈر سے نواز شریف اور مریم صفدر واپس نہیں آئیں گے، فیاض الحسن
لاہور( این این آئی)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم صفدر کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی موت پر گھٹیا ٹویٹ گھٹیا ذہنیت کا مظہر ہے،جب قوم ارشد شریف کے سوگ میں مبتلا تھی،
نا اہل لیگ دیوالی کی خوشیاں منا رہی تھی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مریم صفدر کے اخلاق سے گرے ہوئے ٹویٹ نے ارشد شریف کی فیملی کے غم میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اقتدار کے بھوکے اور پیسے کے پوجاری ٹولے کو کیا پتا کہ اخلاقیات اور انسانیت کیا ہے۔مریم صفدر نے دکھ اور گریہہ میں مبتلا ارشد شریف کی فیملی کا مذاق اڑایا ہے۔ارشد شریف وہی ہے جس نے بیگم کلثوم کی وفات پر شریف خاندان سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔
بے فیض لوگ اقتدار اور پیسے کے نشے میں اس قدر گم ہیں کہ انہیں نہ انسان کی اہمیت کا پتا ہے اور انسانیت کا۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ جیسے کرپٹ، نا ہل، پتھر دل اور بے شرم لوگ ہمارے معاشرے پر دھبہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ حقیقی آزادی کے انقلاب کے ڈر سے نہ تو مریم صفدر واپس آئیں گی اور نہ نواز شریف واپس آئے گا۔ عوام کو کہانیاں اور فلمیں سنانے کے لئے انہوںنے چیلے اور چیلیاں رکھی ہوئی ہیںجن کا کام صرف اپنے آقائوں کا دفاع کرنا ہے۔