بہاولپور (این این آئی)بہاولپورکے علاقے اوچ شریف میں 14 سالہ لڑکی کی 55 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس کے مطابق دلہن کے والدین،دولہا اور نکاح کے گواہ اور متعدد باراتیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دلہن کے مطابق اس کے والد نے دولہا سے قرض لے رکھا تھا، دولہا نے قرض کی ادائیگی کا دبا ڈالتے ہوئے میرا رشتہ مانگا تھا، دلہن کے مطابق اس کی زبردستی شادی اور رخصتی کی جارہی تھی۔