اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امریکا نے صحافی ارشد شریف کی موت پر کینیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کینیا سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں

اورکینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، ان کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں،امریکا صحافیوں کو بلا خوف کام کرنے کے حق میں اور آزادی صحافت کا حامی ہے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں،حق آزادی رائے دبانے والی حکومتوں کے خلاف ایکشن بھی لیے گئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی اور پاکستانی سیاسی نظام اورعدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سے ہٹنے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے جب کہ عمران خان نے اس حوالے سے متعدد بار سائفر میں دھمکی دیے جانے کا بھی دعوی کیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…