بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیٹ فلکس کا سروس مفت استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022 |

فلوریڈا(این این آئی) معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تقسیم کرنے والے صارفین خبردار کردیا ہے ۔

نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئر کر کے سروس کا مفت استعمال کرانے والے افراد کے خلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 2023 کے شروع میں ایسے افراد سے اضافی ماہانہ فیس لی جائے گی جو اپنی لاگ ان تفصیلات

دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسے صارفین کو کتنی اضافی فیس ادا کرنا ہوگی

البتہ لاطینی امریکی ممالک میں ہر صارف سے ایک اضافی گھر پر 3 ڈالرز کی اضافی فیس لی جارہی ہے۔نیٹ فلکس کے مطابق

دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ گھرانے ان اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہیں جن کی ادائیگی دیگر افراد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…