ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی چینل کے ایک ڈانس شو کے دسویں سیزن میں ایک بہترین ڈانسر کے روپ میں نظر آنے والی ادا ملک بالی ووڈ کے لیجنڈ میوزک ڈائریکٹر انو ملک کی بیٹی ہیں۔ادا ملک ڈانس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ اپنی تصاویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں اپنے فالوورز کی جانب سے خوب پذیرائی بھی ملتی ہے۔انو ملک کی بیٹی ادا ملک ایک فیشن ڈیزائنر بھی ہیں اور انہوں نے اس شعبے میں نیو یارک سے تعلیم حاصل کی۔بالی ووڈ شخصیت کی بیٹی ہونے کے علاوہ ان کی خوبصورتی اور انداز بھی سوشل میڈیا پر ان کی فین فولوئنگ بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہے اور قیاس کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ادا ملک کو 47 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔