اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آن لائن)کینیا کے مقامی میڈیا نے پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھادیے۔تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے سوال
اٹھایا کہ کینیا پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی کوشش کی؟کیا کار سواروں نے حکم ماننے سے انکارکیا؟ اگرکارسواروں نے پولیس پرفائرنگ نہیں کی تو پولیس نے نشانہ کیوں بنایا؟کینیا کے میڈیا نے مزید سوال اٹھایا کہ گاڑی کے ٹائروں کو ناکارہ کیوں نہ بنایا گیا؟ پولیس نے ڈرائیورکی بجائے مسافرکوکیوں نشانہ بنایا؟گاڑی میں مبینہ طور پرمغوی بچے کی موجودگی پرپولیس نے فائر کیوں کھولا؟ کے ڈی جی 200 ایم اور کے ڈی جے 700 ایف میں نمبر پلیٹ والی گاڑی میں پولیس کنفیوز کیسے ہو گئی؟چوری کی گئی گاڑی کا ماڈل اوررنگ کیا تھا؟دوسری جانب وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینئیر صحافی ارشد شریف کی وفات پر دکھ ہوا ہے کینیا میں ہمارا سفارتخانہ سارے معاملہ کو دیکھ رہا ہے،کینیا کے ہائی کمشنر کو فارن سیکرٹری بلائیں گے،وزیراعظم نے بھی کینیا کے صدر سے فون پر بات کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔