بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ارشد شریف قتل کیس،تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ صرف اسی کیس کی سماعت کیلئے آیا ہوں، اس موقع پر درخواست گزار بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان کی فیملی کے پاس کوئی گیا ہے؟ انہیں کوئی معاونت چاہیے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کی میت آج پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حکومت نے متحدہ عرب امارات حکومت سے ارشد شریف کی واپسی کا کہا تھا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہوا ہے، کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…