منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا نواز سے آخری اوور کرانے کا پلان پتہ چل گیا تھا، ویرات کوہلی کا انکشاف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے منصوبے کو بھانپ لیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویب سائٹ پر ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی

جس میں دونوں کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنائی جانے والی تکنیک سے متعلق گفتگو کی۔ویرات کوہلی نے کہا کہ چار کھلاڑی جلد آئوٹ ہونے کے بعد جب ہاردک گرائونڈ میں آیا تو اس وقت میں بہت زیادہ دبا ئومیں تھا، میں اس نوعیت کے گیمز پہلے بھی کھیل چکا ہوں اور مجھے اندازہ ہے کہ پوری قوم کو آپ سے کس قدر امیدیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاردک بے خوف کریز پر آیا اور اس نے آتے ہی مجھے کہا ہم نے صرف پارٹنر شپ بنانی ہے اور وکٹ بچانی ہے، بعد میں رنز بن جاتے ہیں، فی الحال کریز پر جمے رہنا ہے کیونکہ میں اس وقت بڑے شاٹس کھیلنے کے در پے تھا لیکن وہ خطرے سے خالی نہ جاتا۔ویرات نے بتایا کہ 10ویں اوور کے بعد وقفے کے دوران میں نے ہید کوچ راہول ڈریوڈ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ تم دونوں کا کریز پر ہونا بہت ضروری ہے، ہم صرف اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہے تھے۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ویرات نے کہا ‘میچ جب آخری مراحل میں تھا اور ہم نے دیکھا نواز کا صرف ایک اوور ہے اور ہاردک اسے آرام سے چھکے مار سکتا ہے، ہم نے وہیں بھانپ لیا تھا کہ بابر آخری اوور نواز سے کروائے گا اور فاسٹ بولرز سے پہلے بولنگ کروائے گا کیونکہ وہ لوگ پہلے ہی گیم کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔کوہلی نے بتایا کہ میں نے ہاردک سے کہا کہ ہم اگر حارث رف کے اوور میں شاٹس کھیل دیں تو میچ ہمارے لیے سیٹ ہو جائے گا اور پاکستان گھبرا جائے گا، اور اتفاق سے یہ ہی ہوا جو ہم نے سوچا تھا، حارث کو جیسے ہی شاٹس پڑے وہ لوگ کمزور پڑ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…