اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پردستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت بنک پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور غیرملکی ادائیگیوں میں مدد دینے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ دیدیا گیا۔
معاہدے کی تقریب اسلام اباد میں ہوئی،، پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے، دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراقتصادی امور ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت جبکہ اے ڈٰی بی کے نائب صدر شکسن شی نے ویڈیو لنک کے ذریعے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مدد کیلئے اے ڈٰی بی کے صدر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے ڈی بی کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فراہمی سے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔