اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل کیلئے نوٹسز جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل اور میت پاکستان لانے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے

بیرسٹر شعیب رزاق کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو کچھ حکومتی عناصر کی جانب سے دبا کا سامنا تھا، جان کو خطرے کے باعث اپنی حفاظت کے لیے انہیں دبئی جانا پڑا۔ درخواست کے متن کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مختصر قیام کے دوران انہیں ملک چھوڑنے پر پریشرائز کیا گیا، برطانیہ کیلئے ویزہ پراسیس کو بھی رکوا دیا گیا اور ارشد شریف کینیا جانے پر مجبور ہوئے جہاں 24 اکتوبر کو انہیں گولی مار دی گئی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے؟ ابھی میت کہاں ہے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ ارشد شریف کس وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے معاملے پر کینیا کی حکومت سے رابطہ کرے، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ارشد شریف کی لاش پاکستان لانے کے اقدامات کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری خارجہ فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو ارشد شریف کی فیملی سے رابطہ کریں اور انہیں مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…