ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو ریاض پہنچ گئے ، گورنر ریاض فیصل بن بندر السعود نے ریاض ائرپورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔