اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نو منتخب ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے حلف اٹھا لیا ،حلف سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے لیا قومی اسمبلی اجلاس پیر کے روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ اس وقت جب میں منتخب ہوا ہوں ملک میں نفرت کی آگ پھیلی ہوئی ہے ہمارا ملک اس وقت اس نفرت کا متحمل نہیں ہو سکتا،میرا مقابلہ اس فون کے ساتھ تھا جس کے ذریعہ روزانہ جھوٹ پھیلایا جاتا تھا فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ وہ باہر سے آیا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہیمیں وسیب سے آیا ہوں جہاں مطالبہ ہے کہ ہمیں الگ صوبہ چاہئے جو ہمارا حق ہے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری،میاں نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف ، جے یو آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں:میرا مقابلہ ایک جھوٹے پراپیگنڈا کے ساتھ تھا جسے شکست دی،ضمنی انتخاب محبت صبر اور قربانی کی داستان ہے،ہم نے ایک شگاف ڈالا ہے، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا، ہم نے پاکستان کی بات کرنی ہے،بدامنی بدتہذیبی اور بداخلاقی کی فضا پیدا کی جارہی ہے جس کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں اس آگ کو روکنا ہوگا، پارلیمان مقدس ایوان اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،ہم نے جھوٹ کا پردہ فاش کرنا ہے،نو منتخب رکن اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ جھوٹوں کا سربراہ ملیر سے انتخاب لڑرہا تھا اور اس کانائب ملتان سے لڑرہا تھا، ان کو بری شکست ہوئی،جسے زبردستی سیاسی لیڈر بنایا گیا ہو وہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا،ملیر کے عوام نے اس غیرفطری لیڈر کو بہت بری شکست دی،عمران کا زوال شروع ہوگیا ہے، اب پاکستان میں نفرت کی سیاست نہیں چل سکتی،ملک کو اب محبت کی ضرورت ہے،



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…