اعظم سواتی کا تہلکہ خیز انکشافات
اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ دورانِ حراست عملی طور پر بے لباس ہونے پر مر چکا ہوں۔
اپنی آواز پوری دنیا کے ایوانوں میں پہنچاؤں گا۔ججز سے صرف جھولی پھیلا کر از خود نوٹس کی درخواست کر رہا ہوں۔آئین پاکستان، قرآنی آیات عدلیہ کے تمام اختیارات واضح ہیں۔آئین کے تحت بنیادی حقوق کا تحفظ کے اختیار ججز کے پاس ہے۔ان خیالات کا اظہار
انہوںنے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اعظم سواتی نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پاس ہونے والے قانون سپریم کورٹ کالعدم قرار دے سکتی ہے۔
باپ ہوں، نانا ہوں دادا ہوں اور ایل ایل بی میں گولڈ میڈلسٹ ہوں۔ججزتقرری پارلیمانی کمیٹی کا چئیرمین بھی ہوں لیکن یہاں سائل ہوں۔
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ صبح چار بجے میں گھر کی چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا۔میری پوتیوں کے سامنے مجھ پر تشدد کیا۔اعظم سواتی نے مزید کہا کہ خودکشی حرام ہونے کی وجہ سے زندہ ہوں