اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پہ منظور کر لی گئی قرارداد وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا قومی اسمبلی کے اجلاس میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سینئر صحافی ارشد شریف کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتا ہے یہ ایوان یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے یہ ایوان ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کرتا ہے