فون سنتے نوجوان کوآسمانی بجلی نے زمین پر پٹخ دیا
عمان(این این آئی) اردن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر دکھایا گیا ہے۔
یہ بجلی ایک نوجوان پر گرتی ہیجو اسے زمین پر پٹخ دیتی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ایک ویڈیو بنا رہا تھا۔اس کلپ میں نوجوان کو ملک کے جنوب میں واقع طفیلہ گورنری کے علاقے “بصیرا” میں بارش کی فلم بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اچانک اس کی بات کے دوران بجلی اس کے فون پر زور دار آواز کے ساتھ ٹکرائی جس سے فون ان کے ہاتھ سے گر گیا۔
کلپ کے آخر میں اسے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ بجلی فون پر گری، بجلی مجھے ٹکرا گئی۔
مگر حیرت کی بات ہے کہ ویڈیو کے مطابق نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے زخمی نہیں ہوا اور موت اسے چھو کر گذر گئی۔