منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نے ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی

کے عمل کو تیز بنانے اور دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔دوسری جانب ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے،صدر سی پی این اے کاظم خان نے ارشد شریف کے قتل کو انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اختلافی آواز آج ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی، اختلاف رائے اور اپنے موقف پہ ڈٹ جانا ارشد شریف کی خاصیت تھا،ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے اور مکمل تحقیقات کرائی جائے تاکہ اصل محرکات واضح ہو سکیں، حکومت فوری طور پر مرحوم کے جسد خاکی کو واپس لانے کا اہتمام کرے، اس حکومت سے کوئی بھی توقع عبث ہے مقتدر حلقے میت کی واپسی میں کوششیں کریں،کاظم خان نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی ارشد شریف کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

دوسری جانب پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے، اینکر پرسن ارشد شریف کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یوجے)نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کہا کہ ارشد شریف اپنے پیشہ سے ذمہ داری کے ساتھ منسلک تھا، وہ انویسٹی گیٹنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف ہمیشہ حق وسچ کی بات کرتا تھا، کارکن 3 دن تک کالی پٹیاں باندھ کر تعزیتی اجلاس منعقد کرائیں، انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس تحقیقات میں کردار ادا کرے،صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا کہ پورا پاکستان دکھ کی کیفیت میں ہے۔

کینیا کا واقعہ ارشد شریف کا نہیں پاکستان میں صحافت کا قتل ہے، ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک صحافی برادری چین سے نہیں بیٹھے گی، تمام صحافتی تنظیمیں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں،سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، ارشد شریف کے ساتھ کام کیا، وہ خبر کو سمجھ کر بھیجتا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…