بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارشد شریف کا قتل صحافیوں اور سول سوسائٹی نے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)اینکر پرسن ارشد شریف کے  قتل پر صحافیوں اور سول سوسائٹی نے آزادانہ تحقیقات ک مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے

ہوئے کہا ارشد شریف کا قتل درد ناک واقعہ ہے۔صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کہا کہ کارکن 3 دن تک کالی پٹیاں باندھ کر تعزیتی اجلاس منعقد کرائیں۔پی ایف یو جے نے حکومت سے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس تحقیقات میں کردار ادا کرے۔صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پورا پاکستان دکھ کی کیفیت میں ہے، کینیا کا واقعہ ارشد شریف کا نہیں پاکستان میں صحافت کاقتل ہے۔افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک صحافی برادری چین سے نہیں بیٹھے گی، تمام صحافتی تنظیمیں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔صدرپی ایف یوجے نے مزید کہا کہ ارشد شریف اپنے پیشہ سے ذمہ داری کے ساتھ منسلک تھا، وہ انویسٹی گیٹنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف ہمیشہ حق وسچ کی بات کرتا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ کینیا میں ارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ معاملے میں مکمل معاونت کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…