منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پاک فوج کا بیان بھی سامنے آگیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، اسلام آباد(این این آئی) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے۔ آئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں کہاکہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبْلند کرے۔ آئی ایس پی آر نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ

ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کر کے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر بات کی ۔وزیراعظم نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ۔وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ۔کینیا کے صدر کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔کینیا کے صدر نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کرائی ۔کینیا کے صدر نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…