میلبرن ( این این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف اننگز کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دے دیا۔میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ کے بعد میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے،حارث رئوف کو 2چھکے مارنے کے بعد لگا میں یہ کر سکتا ہوں۔ کوہلی نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے بہت سپورٹ کیا،ان کی اننگ بہت شاندار تھی۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف میری اننگ میرے کیرئیر کی بہترین اننگ ہے۔