پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے بطور وزیراعظم ملکی معیشت پر خود کش حملہ کیا،بلاول بھٹو زرداری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم ملکی معیشت پر خود کش حملہ کیا، قوم پی ٹی ا?ئی کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، ملک کو سیاسی انتہا پسندی کا سامنا ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، پھر بھی اسلام ا?باد کے گھیراؤ کی باتیں کی جا رہی ہیں،

امید ہے لوگ ایک شخص کی انا کو شکست دیں گے، لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ صرف مذہبی انتہا پسندی بلکہ سیاسی انتہا پسندی کا بھی مقابلہ کریں گے، پاکستان کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ایک آدمی کی انا کو رد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ایک پیج پر آنا پڑے گا، ایک مشترکہ حکمت عملی بنانا ہو گی، سیلاب سے ہماری کھڑی فصلوں اور ذرائع معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب کے نقصان سے ہماری معاشی مشکلات بھی بڑھی ہیں، سب مل کر جمہوریت اور پارلیمان کا دفاع کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا بوجھ پاکستانی عوام اٹھا رہے ہیں، ہم جگہ جگہ جا کر موسمیاتی تبدیلیوں اور متاثرین کی بات کر رہے ہیں، ہم دنیا سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہم سب نے مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے، جب تک سب ایک ہو کر موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کام نہیں کریں گے، حل نہیں نکلے گا، ہم پاکستان کو ماحولیات کا پائلٹ پراجیکٹ بنائیں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کو بحال کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں انگلینڈ سے زیادہ رقبے کو متاثر کیا، ہماری سیاست اور میڈیا کا موضوع سیلاب اور متاثرین ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہے، ہمیں سیلاب متاثرین کے مسائل کو سامنے لانا چاہیے، ان کی مدد کرنی چاہیے، میں نے دنیا بھر کو پیغام دیا کہ جس مصیبت کا ہم شکار ہیں اس کی وجہ ہم نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، قدرتی آفت کی صورت میں تاریخی سیلاب نے عوام کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا، یہ پاکستا ن کی تاریخ میں سب سے بڑ ا سیلاب تھا، جی بی ، جنوبی خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب ، بلوچستان اور سندھ تاریخی سیلاب سے متاثر ہوئے،

سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، سیلاب نے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم کو جلا وطن کیا گیا، پھانسی دی گئی یا شہید کیا گیا، امید کرتا ہوں کہ کچھ بھی کرنا ہے وہ جمہور اور پارلیمان کے طریقے سے ہو، عمران خا ن نے حکومت چھوڑی تو پاکستان کو بہت سے مسائل میں دھکیل دیا، عمران خان پہلا وزیراعظم ہو گا

جس نے معیشت پر خود کش حملہ کر کے وزارت عظمیٰ چھوڑی، پاکستان کی معیشت کو خطرہ تھا کہ ہم ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت اتار چڑھاؤ آیا ہے، عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جسے عدم اعتماد کی صورت میں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،

پی ڈی ایم نے تاریخ میں پہلی بار سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا۔انہوں ںے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میرے لئے باعث افتخار ہے، عاصمہ جہانگیر ہمیں گائیڈ کرتی تھیں، میرے لئے رول ماڈل تھیں، انسانی حقوق کے کارکنان اور وکلا کیلئے بھی

وہ رول ماڈل تھیں، خطاب کرنے کا موقع دینے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں، آج عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے آج آپ سے بات کرنے کا موقع ملا ہے



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…