کوئٹہ ( آن لائن) جمعیت علما اسلام (س ) نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے اپنے جاری کردہ
بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 02نومبر 2018کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق کی شہادت ہوئی تھی اسی مناسبت سے اکابرین کی مشاورت سے 2نومبر 2022بروز بدھ دن 01:30بجے جامع دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ایک عظیم الشان خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس ہوگی
اسکے علاوہ 12 نومبر بروز ہفتہ ملتان 13نومبر بروز اتوار لاہور 20نومبر بروز اتوار کوئٹہ 24نومبر بروز جمعرات پشاور اور 30نومبر بروز بدھ کراچی میں
کانفرنس کا انعقاد ہوگا انہوں نے کہا کہ مرکزی کانفرنس میں تمام دینی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور جید علما کرام شرکت کرینگے جبکہ تمام صوبوں کے امراء
صوبائی سطح پر خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس منعقد کرینگے انہوں نے کہا کہ اور اپنے صوبے کے دینی سیاسی قائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دیں ۔