لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کو ایک کلاسک میچ قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ نے بھارت سے پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلاسک میچ، آپ کچھ میچز جیتے اور کچھ ہارتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے، آپ کی کوشش پر بہت فخر ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ ٹیم پاکستان آپ گیند اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔