منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

گیس چوری اور لیکج گیس کمپنی کا مالی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گیس چوری اور لیکج سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا مالی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایس ایس جی سی ذرائع نے کراچی میں ساڑھے 5ہزار مقامات پر لائنوں سے گیس ضائع ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ 5 سال کی بدترین چوری اور لیکج کے اپنے ہی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

گیس چوری اور لیکج نے کمپنی کا مالی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، جس کی وجہ سے موسم سرما میں کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گیس لیکج اور چوری یو ایف جی 19فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ چوری 15فیصد تھی، کراچی شہر میں گیس چوری اور لیکج میں ہر سال تقریبا ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں موسم سرما سے قبل گیس چوری اور لیکج نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، ایک فیصد یو ایف جی بڑھنے سے کمپنی کو دو سے ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔گیس چوری، لائنوں میں پانی اور لیکج سے ایس ایس جی سی کی یومیہ 200 ایم ایم سی سی ایف ڈی گیس ضائع ہو جاتی ہے، رواں سال جولائی سے ستمبر تک 14 عشاریہ 8 بی سی ایف گیس چوری اور لیکج رپورٹ ہوئی ہے۔ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں ساڑھے 5ہزار مقاما ت پر گیس پائپ لائنوں سے گیس ضائع ہو رہی ہے، رواں سال مون سون کے دوران مزید مقامات پر گیس لائنوں مین پانی بھرنے اور لیکج کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔شہر میں گیس کی طلب تقریبا 1250ایم ایم سی ایف ہے جب کہ سپلائی 831ایم ایم سی ایف ہے، ایس ایس جی سی کو 500ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…